کامران بنگش کی ضمانت منظور، دوسرے مقدمے میں گرفتار

پشاور(بیورورپورٹ)پی ٹی آئی رہنماوسابق صوبائی وزیر کامران بنگش کی ضمانت منظور، دوسرے مقدمے میں گرفتار کرلیا گیا۔

انسداد دہشتگردی کی عدالت نے کامران بنگش کی ضمانت منظور کرتے ہوئے رہا کرنے کا حکم دیا،ضمانت پر رہائی سے قبل ہی پولیس نے کامران بنگش کو دوسرے مقدمے میں گرفتار کرکے ڈی آئی خان پولیس کے حوالے کردیا ، کامران بنگش پر ڈی آئی خان میں عوام کو اشتعال دلانے کا الزام ہے۔