حکومت حاضر سروس افسروں کی تعیناتی سے اجتناب کرے، رضا ربانی

اسلام آباد(بیورورپورٹ)سابق چیئرمین سینٹ ورہنما پیپلز پارٹی رضا ربانی نے کہاہے حاضر سروس افسروں کو تعینات کرنے سے اجتناب کیا جائے،نگراں حکومت کا آئینی کام روز مرہ کے امور دیکھنا ہے۔

سینٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے رضا ربانی نے کہا پارلیمنٹ کے باہر اختر مینگل نے دھرنا دیا،پریس کلب بیٹھنا تھا لیکن نہیں بیٹھنے دیا گیا،پارلیمنٹ مکمل ہو تو خفیہ ایجنسی کو کنٹرول کرنے کےلئے قانون سازی کرے۔