ورلڈکپ،شائقین کو سٹیڈیم لانے کیلئے بی سی سی آئی کی مفت چیزیں دینے کی پیشکش
نئی دہلی (مشرق نیوز) آئی سی سی ورلڈکپ بھارت بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا نے شائقین کرکٹ کو سٹیڈیم میں لانے کیلئے نئی چال چل دی۔بی سی سی آئی کی جانب سے ممبئی کے وانکھیڈے سٹیڈیم میں شائقین کرکٹ کو کھانے پینے کی اشیا مفت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ممبئی کرکٹ ایسوسی ایشن نے تمام شائقین کو مفت میں پاپ کارن دینے کا اعلان کردیا، اسٹیڈیم میں میچ دیکھنے کے لیے آنے والے شائقین کو مفت میں کولڈ ڈرنکس بھی دی جائیں گی۔ممبئی کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر امول کال کے مطابق فری کولڈ ڈرنکس اور پاپ کارن کیلئے شائقین کو کاونٹرپر ٹکٹ دکھانا ہوگا، مفت میں کولڈ ڈرنکس اور پاپ کارن نان ہاسپٹلیٹی والے ایریاز کیلئے ہوں گے۔امول کال کے مطابق فری میں ملنے والے پاپ کارن اور کولڈ ڈرنکس کا سارا خرچہ ممبئی کرکٹ ایسوسی ایشن اٹھائیگی۔واضح رہے کہ وانکھیڈے سٹیڈیم میں بھارت اور سری لنکا کے درمیان میچ 2 نومبر کو کھیلا جائیگا۔

















