لاہور ( ایجوکیشن رپورٹر) سرکاری سکولوں میں ناقص کارکردگی کے باعث تین سال سے زائد عرصہ سے تعینات سکول سربراہان کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ ایجوکیشن اتھارٹیز کی نااہلی کے باعث 50 فیصد سے زائد سکولوں میں سربراہان 10، 10 سال سے زائد عرصہ سے ایک ہی سٹیشن پر تعینات ہیں۔50فیصد سکولوں میں سکول سربراہان 10، 10سال سے زائد عرصہ سے ایک ہی سٹیشن پر تعینات ہیں۔قوانین کے مطابق کوئی بھی سرکاری آفیسر تین سال سے زائد ایک عہدے پر تعینات نہیں رہ سکتا۔ایجوکیشن اتھارٹیز کی نااہلی کے باعث سکول سربراہان ایک ہی عہدے پر براجمان ہیں۔ تاہم اب فیصلہ کیا گیا ہے کہ 3 سال اور 80فیصد سے کم نتائج پر سکول سربراہان کو فوری تبدیل کردیا جائے گا۔ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے سکول سربراہان سے سابقہ تین سالوں کے نتائج کا ریکارڈ مانگ لیا۔31 اکتوبر تک تمام کلاسز کے نتائج کی تفصیلات فراہم کرنے کا حکم جاری کردیا۔مقررہ کردہ تاریخ تک ریکارڈ فراہم نہ کرنے پر متعلقہ سکول سربراہان کے خلاف پیڈا ایکٹ تحت کارروائی کی جائیگی۔
ایک ہی سٹیشن پر 3 سال سے زائدعرصہ سے تعینات سکول سربراہان تبدیلی کا فیصلہ



















