پشاور(بیورورپورٹ)ضمانت خارج،سابق ڈپٹی سپیکر کے پی محمود خان کو کمرہ عدالت سے گرفتار کرلیا گیا۔
انسداد دہشتگردی عدالت میں قتل کے مقدمے میں نامزد پی ٹی آئی کے سابق ڈپٹی سپیکر خیبر پختونخوا محمود جان کی عبوری ضمانت درخواست پر سماعت ہوئی۔
جج جہانزیب شنواری نے محمود جان کی درخواست خارج کردی جس پر پولیس نے سابق ڈپٹی سپیکر کو کمرہ عدالت سے گرفتار کرلیا،محمود جان پر جائیداد کے تنازع پر فائرنگ کرکے شہری کو قتل کرنے کاالزام ہے۔
ضمانت خارج،سابق ڈپٹی سپیکر کے پی کمرہ عدالت سے گرفتار
















