لاہور (مشرق نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر عمرگل نے کہا ہے کہ پاکستان ٹیم میں کافی ٹیلنٹ موجود ہے کنڈیشن کے مطابق پلان کرکے اتریں تو کامیابی ملے گی، میگا ایونٹ میں غلطی کی گنجائش نہیں ہوتی، اس لیے اپنی غلطیوں سے سیکھ کر آگے بڑھیں۔ایک انٹرویو میں سابق فاسٹ بولر عمر گل نے کہا کہ قومی کرکٹ ٹیم میں آگے بڑھنے کی مکمل صلاحیت موجود ہے باو¿نس بیک کرکے سپر فور میں آنے کے چانسز ہیں، میری نظر میں جنوبی افریقہ اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں بھی سپر فور میں شامل ہو سکتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ دو تین سالوں سے شاہین، حارث اور نسیم کی صورت میں ایک اچھا بولنگ اٹیک ہمارے پاس تھا، ورلڈ کپ میں نسیم شاہ کے نہ ہونے سے پاکستان کی بولنگ اٹیک پر بہت فرق پڑا ہے۔عمر گل نے کہاکہ پچھلے میچ میں شاہین آفریدی کو پانچ وکٹیں لینے کے بعد کافی اعتماد ملا ہوگا، بولرز کو اپنے آپ کو خود موٹی ویٹ کرنے کی ضرورت ہوتی ہے گزشتہ میچز کو بھول کر مستقبل پر فوکس رکھیں۔
غلطیوں سے سیکھ کر آگے بڑھیں،عمر گل کا ٹیم کو مشورہ


















