پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم بنگلہ دیش روانہ

لاہور (مشرق نیوز) پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کپتان ندا ڈار کی قیادت میں ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے سیریز کھیلنے کیلئے بنگلہ دیش روانہ ہو گئی، ٹیم دبئی کے راستے ڈھاکا پہنچے گی۔پاکستان ویمنز ٹیم بنگلا دیش کے دورے میں تین ٹی ٹوئنٹی اور تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کھیلے گی۔پاکستان ویمنز ٹیم جمعہ کی شام ڈھاکہ پہنچ کر چٹاگرام کیلئے روانہ ہوگی جہاں 27،25 اور 29 اکتوبر کو تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیلے جائیں گے۔