لاہور،کراچی (اپنے رپورٹر سے،بیورورپورٹ )سابق وزیر خارجہ وچیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور سینئر نائب صدر ن لیگ مریم نواز نے غزہ ہسپتال پر اسرائیلی حملے کو سفاکیت قراردےدیا۔
اپنے مذمتی بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا اسرائیل نے ہسپتال پر حملہ کر کے سفاکیت کی تمام حدوں کو عبور کر لیا، غزہ کے ہسپتال پر اسرائیلی حملہ پوری انسانیت کیلئے شرم کا مقام ہے،عالمی برادری اسرائیل کی انسانیت سوز پیش قدمی کو روکنے اور انسانی ہمدردی کے تحت شہریوں کی محفوظ نقل مکانی کیلئے راہداری کو فعال کرنے کیلئے کردار ادا کرے۔
سینئر نائب صدر ن لیگ مریم نواز نے کہاغزہ میں جو کچھ ہوا وہ ظالمانہ، وحشیانہ اور غیرانسانی عمل ہے، دنیا اسرائیل کے مظالم پر آنکھیں بند نہیں کر سکتی، پاگل پن اب بند ہونا چاہیے۔
ہسپتال پرحملہ پوری انسانیت کیلئے شرم کا مقام ہے،بلاول،مریم


















