چیئرمین پی ٹی آئی کی بیٹوں سے بات کروائیں: عدالت کا سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو حکم

اسلام آباد (مشرق نیوز) آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت نے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ کو حکم دیا ہے کہ وہ چیئرمین پی ٹی آئی کی بیٹوں سے فون پر بات کروائیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی کی بیٹوں کے ساتھ ٹیلیفون پر بات کروانے کی درخواست پر سماعت ہوئی، خصوصی عدالت کے جج ابو الحسنات ذوالقرنین نے کیس کی سماعت کی۔