اسلام آباد(بیورورپورٹ)ن لیگی سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے نواز شریف کی واپسی پرمنفی قیاس آرائیاں کرنےو الے تھوڑا انتظار کرلیں۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں ن لیگی سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا نواز شریف نے جے آئی ٹی ، عدالتوں میں سینکڑوں پیشیاں بھگتیں،منفی قیاس آرائیاں کرنے والے تھوڑا انتظار کرلیں۔
قائد ن لیگ نے ہمیشہ قانون کی پاسداری کی، کسی کو کوئی شک و شبہ نہیں ہونا چاہیے،وطن واپس پہنچ کر بھی تمام قانونی تقاضے پورے کریں گے۔
منفی قیاس آرائیاں کرنیوالے تھوڑا انتظار کرلیں، عرفان صدیقی
















