مقبوضہ غزہ (مشرق نیوز) یورپی یونین غزہ میں امدادی کاموں کے آغاز کیلئے غزہ اور مصر کے درمیان ایک فضائی راہداری کھولے گی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ بات یورپی یونین کی صدر ارسولا نے بتائی۔امکانی طور پر اس امدادی فضائی راہداری کا آغاز اسی ہفتے سے ہوجائیگا۔ یورپی کمیشن کی سربراہ نے امدادی سامان بھجوانے کے ارادے کا اظہار پیرس میں بات کرتے ہوئے غزہ کی جنگ کے دسویں روز کیا ۔کمیشن کی سربراہ نے کہا کہ فلسطینی اور غزہ کے لوگ امدادی سامان کے انتہائی مستحق ہیں۔ جن کی انسانی بنیادوں پر مدد کی ضرورت ہے اسلئے ہم یہ امدادی مہم شروع کر رہے ہیں۔ 23 لاکھ کی غزہ آبادی کیلئے 2 جہازوں پر امدادی سامان آئیگا۔ ہوسکتا ہے امدادی سامان لے کر پہنچنے والے یہ پہلے 2 جہاز ہوں تاہم ابھی تاریخ کا تعین نہیں کیا جاسکا ہے کہ یہ جہاز کس روز اور کس وقت لینڈ کریں گے۔
یورپی کمیشن کے امدادی جہاز آئندہ دنوں میں غزہ پہنچیں گے

















