لاہور (ہیلتھ رپورٹر) 24گھنٹے کے دوران صوبے بھر میں 184نئے مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی۔
سیکرٹری صحت علی جان خان کے مطابق لاہور میں گزشتہ روز 71 ،راولپنڈی میں 37، ملتان میں 10 ،گوجرانوالہ میں 37،فیصل آباد میں 8 ،شیخوپورہ میں 6،سرگودھا 4ننکانہ صاحب میں 2،قصور ، اٹک، نارووال، خانیوال، ٹوبہ ٹیک سنگھ، منڈی بہاﺅالدین، پاکپتن، میانوالی،اور بھکر میں ڈینگی کا ،ایک ایک نیا مریض سامنے آیا۔سیکرٹری صحت کے مطابق پنجاب بھر کے ہسپتالوں میں اس وقت ڈینگی کے کل 152 مریض زیر علاج ہیں۔
184نئے مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق



















