کراچی (بیورورپورٹ) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہاہے غزہ کو بچانے کا وقت ہے،آرمی چیف صلاح الدین ایوبی بن جائیں،اسرائیل، امریکہ کا وہی حال ہوگا جو نیٹو اور روسی افواج کا افغانستان میں ہوا۔
فلسطین مارچ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا دنیا کی زندگی آخرت کے مقابلے میں کچھ بھی نہیں، انسانوں کے سمندر سے اپنی گفتگو کو سعادت سمجھتا ہوں، دنیا بھر میں سارے باضمیر انسان فلسطین کے حق میں ہےں،پاکستان کے لوگوں نے ثابت کیا مرنا جینا فلسطین کےلئے ہے، جذبہ طوفان کے آگے اسرائیل وامریکہ نہیں کھڑا ہو سکتا، دونوں کی شکست ممکن ہے، افغانیوں نے امریکہ کےخلاف بغاوت کی،ایک سال میں افغان کرنسی پاکستان سے کئی گنا بہتر ہے۔
امیر جماعت اسلامی نے کہا میری امت کو صلاح الدین ایوبی کی ضرورت ہے، عزت کی موت ذلت کی زندگی سے بہتر ہے، آرمی چیف سے کہنا چاہتا ہوں صلاح الدین ایوبی بن جائیں اگر مسلم حکمرانوں نے خاموشی اختیار کی تو سمجھیں گے امریکہ کا ساتھ دیا۔
سراج الحق نے کہا غزہ کو بچانے کا وقت ہے، سعودی عرب نے اسرائیل کےساتھ تمام مذاکرات اور تعلقات ختم کرنے کا اعلان کیا، شاباش دیتا ہوں ایران ،سعودی عرب نے آپس میں رابطے شروع کئے ہیں، اب ہماری باری ہے مسجد اقصیٰ کے تحفظ کیلئے کیا کرسکتے ہیں،فلسطین کے مجاہدین نے مسجد اقصیٰ کے تحفظ کا حق ادا کردیا۔
آپریشن ”ردالفتنہ3“بلوچستان میں15دہشتگردجہنم واصل،ٹھکانے تباہ
گندم کی درآمد کے باوجودملک بھر میں آٹا مہنگا،عوام پریشان
جوہری مواد پرثالثوں کی بعض تجاویز قابل غور ہیں،عباس عراقچی
حوثی حملے ناقابل قبول، سعودیہ کےساتھ ،امن کوششیں جاری رکھیں گے،وزیراعظم
حکومت کاانتخابی اصلاحات کمیٹی میں پی ٹی آئی کو مساوی نمائندگی دینے سے انکار
حکومت نے خاموشی سے مزید 4 لاکھ ٹن چینی برآمدکرنے کی منظوری دےدی
فیروزوالہ ،زہریلے نوڈلز کھانے سے 2کمسن بہنیں جاں بحق، بیکری سیل
پرتگال کے وزیر خارجہ پاکستان کا 2روزہ سرکاری دورہ کریں گے
عمران،بشریٰ کا جیل میں مکمل طبی معائنہ،آنکھوں کا چیک اپ
محسن نقوی کی ملاقات،عوام کو ریلیف کی فراہمی ترجیح ہونی چاہیے،نعیم الرحمن
















