21اکتوبر سے ملکی سیاست کا رنگ و ماحول بدل جائے گا، رانا ثنا

لاہور(خبر نگار)سابق وزیرداخلہ و صدر ن لیگ پنجاب رانا ثنا نے کہا ہے21اکتوبر سے ملکی سیاست کا رنگ و ماحول بدل جائے گا،2018کی ترقی کا دور واپس آ رہا ہے۔

اپنے بیان میں رانا ثنا نے کہا21اکتوبر مایوسیوں کے خاتمے ،امید و یقین کے نئے دور کا آغاز ہو گا ،مینار پاکستان پر نوازشریف کی قیادت میں نئی تاریخ لکھیں گے،کہ کارکنوں اور عوام میں جوش و خروش ہر روز بڑھ رہا ہے۔

سابق وزیر نے مزید کہانواز شریف پاک سرزمین کو دوبارہ امید و یقین دینے آ رہے ہیں،2018سے2022کا تجربہ نہ ہوتا تو قوم مایوس و معیشت تباہ نہ ہوتی۔