انتظار کی گھڑیاں ختم،روایتی حریف پاکستان اور بھارت آمنے سامنے

احمدآباد (بیورورپورٹ)فائنل سے پہلے فائنل۔۔۔۔،انتظار کی گھڑیاں ختم،روایتی حریف پاکستان اور بھارت آمنے سامنے۔


روایتی حریف پاکستان اور بھارت احمد آباد کے نریندر مودی سٹیڈیم میں مدمقابل ہوں گے، میچ دوپہر 1.30پر شروع ہوگا،قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے ماضی پر توجہ نہیں،قوم کو مایوس نہیں کریں گے، نسیم شاہ کی کمی محسوس ہوگی، شاہین آفریدی بڑے میچ کا بائولر ہے، ایک 2میچز میں کارکردگی اوپر نیچے ہوجاتی ہے۔

بابر اعظم نے کہا ورلڈ کپ جیتنا ہے تو فیلڈنگ بہتر ہونی چاہیے، کھلاڑیوں پر بڑے سٹیڈیم کا دباؤ نہیں، مجھے امید ہے حیدرآباد کی طرح احمد آباد میں بھی مداحوں کی سپورٹ ملے گی۔