اسلام آباد(بیورورپورٹ)نیب ترامیم کےخلاف فیصلہ چیلنج ،نظر ثانی اپیل دائر کی گئی،ایڈووکیٹ فاروق ایچ نائیک نے عبد الجبار کی طرف سے نیب فیصلہ چیلنج کیا۔
درخواست گزار نے موقف اختیار کیاسپریم کورٹ نے سنے بغیر نیب ترامیم کےخلاف فیصلہ دیا اور نیب ترامیم کے بعد احتساب عدالت نے میرے خلاف ریفرنس اینٹی کرپشن عدالت کو بھجوا دیا،نیب ترامیم کےخلاف درخواست میں کسی بنیادی حقوق خلاف ورزی کی نشاندہی نہیں کی گئی جبکہ نیب ترامیم کےخلاف درخواست آئینی و قانونی تقاضے پورے نہیں کرتی تھی
سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں استدعا کی گئی سپریم کورٹ نیب ترامیم کے خلاف 15 ستمبر کا فیصلہ کالعدم قرار دے۔
نیب ترامیم کےخلاف فیصلہ چیلنج ،نظر ثانی اپیل دائر
















