ریٹائرڈ پولیس اہلکاروں کی ویلفیئر کیلئے اقدامات کئے جاری ہیں، ڈی پی او چنیوٹ

چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عبداللہ احمد نے ریٹائرڈ پولیس اہلکاروں سے ملاقات کی ۔ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر, انچارج ویلفیئر برانچ, ریٹائرڈ پولیس افسران و اہلکاروں نے شرکت کی ۔ڈی پی او نے ریٹائرڈ پولیس اہلکاروں سے خیریت دریافت کی, تجاویز, مسائل دریافت کئے ۔ریٹائرڈ پولیس اہلکاروں کی ویلفیئر, پنشن و دیگر واجبات کے حوالے سے حکمت عملی کا جائزہ لیا گیا ۔

ریٹائرڈ پولیس اہلکاروں کے بچوں کی بہتر تعلیم کیلئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ڈی پی او نے متعلقہ سٹاف کو پولیس اہلکاروں کی پنشن،واجبات کی ادائیگی بروقت یقینی بنانے کے حوالے سے ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

ڈی پی او عبداللہ احمد نے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کے وژن کے مطابق ریٹائرڈ پولیس اہلکاروں کی ویلفیئر کیلئے اقدامات جاری ہیں۔ریٹائرڈ پولیس اہلکاروں کی ویلفیئر،مسائل کے حل کیلئے خصوصی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے جو ریٹائر ہونے والے پولیس اہلکاروں کی ویلفیئر،مسائل کے حل کیلئے اپنا کردار اداکرے گی۔ریٹائرڈ پولیس اہلکاروں کو بچوں کی تعلیم،میڈیکل سے متعلق مختلف اداروں سے ایم او یوز سے متعلق آگاہی دی گئی اور سہولیات سے فاعدہ اٹھانے کی ہدایت کی گئی۔