500بااثرمسلمانوں کی فہرست میں جنرل عاصم منیر، نواز،عمران بھی شامل

اسلام آباد (بیورورپورٹ)رائل اسلامک سٹریٹجک سٹڈیز سینٹر نے دنیا کے 500بااثر ترین مسلمانوں کی فہرست جاری کر دی ،فہرست میں خدمت خلق، سائنس، ٹیکنالوجی، میڈیا، آرٹس اینڈ کلچر، سیاست اور مذہبی معاملات میں انتظامی صلاحیتوں سمیت 13مختلف کیٹگریز میں نمایاں کارکردگی دکھانے والوں کے نام شامل ہیں۔

پاکستان سے آرمی چیف جنرل عاصم منیر، نواز شریف، شہباز شریف، چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان، اسلامی سکالر مفتی تقی عثمانی، مولانا طارق جمیل، امیر تبلیغی جماعت پاکستان مولانا نذر الرحمن ،سمیع یوسف فہرست کاحصہ ہیں۔

پروفیسر نقیب العطاس، سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز، ترکیہ کے صدر رجب طیب اردگان، مصری صدر الفتح السیسی، حماس کے سینئر رہنما اسماعیل ہانیہ ،مصری فٹ باﺅلر صالح بھی فہرست میں شامل ہیں۔