راولپنڈی(بیورورپورٹ)سابق وزیراعظم وچیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل بیرسٹر علی ظفر نے کہا ہے عمران خان پروسیجر ایکٹ پرفیصلے سے مطمئن ہیں۔
چیئرمین پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد اڈیالہ جیل کے باہرصحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر علی ظفر نے کہا عدالتی فیصلے کے بعد اب ماضی کے کیس نہیں کھلیں گے، جیسے پانامہ کا کیس ہے، عمران خان نے اغواو زیر حراست مرد و خواتین کارکنوں کی قانونی مدد کرنے کی ہدایت کردی،جیل میں سہولیات پر چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا میں اور جیل انتظامیہ جانیں، مجھے کوئی فکر نہیں ۔
اس موقع پر ڈاکٹر عاصم یونس نے کہا عمران خان کی نبض، بلڈ پریشر، سیچوریشن لیول، دل کی دھڑکن کوچیک کیا، چیئرمین پی ٹی آئی کو ہاضمے کی کچھ تکلیف محسوس ہوئی ،جیل انتظامیہ کو ایک ٹیسٹ کرانے کا کہہ دیا۔
عمران پروسیجر ایکٹ پر فیصلے سے مطمئن ہیں، بیرسٹر علی ظفر
















