نوازکا ساتھ دینے کا مطلب خوشحال و آزاد پاکستان ہے،شہباز

لاہور (اپنے رپورٹر سے) سابق وزیر اعظم و صدر ن لیگ شہباز شریف نے کہا ہے نوازشریف کا ساتھ دینے کا مطلب خوشحال و آزاد پاکستان ہے ،21 اکتوبر سے مایوسیوں کے بادل چھٹنا شروع ہو جائیں گے ۔

عوام کے نام اپنے پیغام میں شہبازشریف نے کہاعوام 21اکتوبر کو گھروں سے نکلیں ،ملکی ترقی کے معمار کا بھرپور استقبال کریں ،عوام مہنگائی میں کمی، مفت علاج اور تعلیم کیلئے قائد ن لیگ کاساتھ دیں،پورے پاکستان میں دانش سکول بنیں گے ،نوجوانوں کو روزگار ملے گا۔

دوسری جانب سینئر نائب صدر ن لیگ مریم نواز سے این اے 133اور این اے 127کی یونین کونسلوں کے چیئرمینوں، کونسلروں اور کارکنوں نے ملاقات کی،قائد نواز شریف کے استقبال کی تجاویز پر مشاورت کی گئی ۔