اسلام آباد، راولپنڈی(بیورورپورٹ)عدالت نے شیخ رشید کی بازیابی کیلئے 8دن کی آخری مہلت دےدی۔
جسٹس صداقت علی خان نے سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کی گمشدگی کےخلاف درخواست پر سماعت کی، عدالت نے ریجنل پولیس افسر خرم علی سے استفسار کیا آر پی او صاحب کیا پیش رفت ہے؟ آر پی او نے جواب دیا سر مجھے 10دن کا وقت دے دیں،عدالت نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا آپ کی 24 دن کی کارکردگی زیرو ہے ،کارکردگی پر آپ کو کیسے وقت دیا جائے؟ عدالت نے پوچھا سی پی او کہاں ہے؟ آر پی او نے بتایا وہ موجود ہے۔
جج نے کہا سی پی او تو بیان حلفی میں باقاعدہ ملزم نامزد ہے، آر پی او نے کہا سر آخری بار 10دن کی مہلت دے دیں مثبت پیشرفت ہوگی،عدالت نے 8روز کی آخری مہلت دیتے ہوئے سماعت 18 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔
شیخ رشید کی بازیابی کیلئے 8دن کی آخری مہلت
















