واشنگٹن(خواجہ فاروق)امریکہ کاجوابی اقدام،2روسی سفارتکاروں کو ملک چھوڑنے کا حکم دےدیا۔
امریکی عہدیدار نے کہا امریکی سفارتکاروں کو ہراساں کرنے کے روسی اقدامات کو قطعی قبول نہیں کیا جائےگا،روسی سفارتکاروں کی بے دخلی واضح پیغام ہے ماسکو میں سفارتکاروں سے روا رکھا جانے والے ناقابل قبول سلوک کے نتائج بھی ویسے ہی ہوں گے،واضح رہے گزشتہ سال روس کی جانب سے امریکی ڈپٹی چیف آف مشن بارٹ گورمن کو ملک سے نکالا گیا تھا۔
امریکہ کاجوابی اقدام،2روسی سفارتکاروں کو ملک چھوڑنے کا حکم

















