ممبئی(مشرق نیوز)کرکٹ ورلڈکپ کے دوران دہشتگردی کاخطرہ مزید بڑھ گیا،بھارتی پولیس کو وزیراعظم مودی اور احمد آباد سٹیڈیم کو دھماکے سے اڑانے کی دھمکی موصول ہوگئی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق دہشتگرد گروپ کی جانب سے کی گئی ای میل میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اور احمد آباد میں نریندر مودی سٹیڈیم کو اڑانے کی دھمکی دی گئی،رپورٹ میں کہا گیا ای میل میں دہشتگردوں نے 500 کروڑ روپے ادا کرنے اور گینگسٹر روی بشنوئی کو رہا کرنے کا مطالبہ کیا ۔
دھمکی آمیز ای میل میں کہا گیا نریندر مودی سٹیڈیم پر حملے کےلئے بندے بھی تعینات کر دئیے ، وزیراعظم نریندر مودی کو بھی اڑائیں گے،دہشتگرد گروپ نے مزید کہابھارت میں سب کچھ بیچا جاتا ہے اور ہم نے بھی کچھ خریدا ہے، آپ جتنی مرضی سکیورٹی میں رہیں بچ نہیں سکتے۔
بھارتی پولیس نے کہادہشتگرد گروہ کی جانب سے کی جانےوالی ای میل نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی کی جانب سے موصول ہوئی، این آئی اے احمدآباد سمیت باقی جگہوں پر بھی تمام سکیورٹی ایجنسیز کو الرٹ جاری کر دیا ،لگتا ہے ای میل یورپ سے آئی ،ٹریس کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
پولیس نے مزید کہا ورلڈکپ کے میچز کی سکیورٹی کو ریویو کریں گے، ضرورت پڑنے پر سکیورٹی بڑھائی جائے گی،ادھر بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا پولیس نے خالصتان تحریک کے رہنما گرپتونت سنگھ پنوں پر ورلڈکپ کے میچز میں حملوں کی دھمکیوں کا الزام لگایا،پولیس نے گرپتونت سنگھ پنوں کےخلاف مقدمہ بھی درج کر لیا۔
مودی اور احمد آباد سٹیڈیم کو دھماکے سے اڑانے کی دھمکی

















