لاہور،اسلام آباد(خبر نگار،بیورورپورٹ)پی ٹی آئی کو بڑا دھچکا،لاہور سے سابق رکن پنجاب اسمبلی ملک سرفراز کھوکھر نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کردیا۔
اپنے ویڈیو بیان میں ملک سرفراز کھوکھر نے کہا پی ٹی آئی کی اداروں کےساتھ تصادم پالیسی کے باعث پارٹی چھوڑ رہا ہوں، پی ٹی آئی کی پالیسی ملکی مفاد میں نہیں،9 مئی کے پرتشدد واقعات کے باوجود پارٹی ریاستی اداروں کےخلاف جارحانہ بیانیے پر قائم ہے،پی ٹی آئی کا بیانیہ ملکی مفادکیلئے نقصان دہ ہے لہٰذا لاتعلقی کا اعلان کرتا ہوں۔
دوسری جانب آزاد کشمیر سے تعلق رکھنے والے متعدد رہنماوں نے پارٹی کو خیر باد کہہ کر پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا۔
پیپلزپارٹی آزاد کشمیر کے صدر چودھری یاسین نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا شہیدوں کے قافلے میں شمولیت اختیار کرنے والے رہنماوں کواسلام پیش کرتا ہوں،آزاد کشمیر میں پیپلز پارٹی مزید مضبوط ہوگی۔
ملک سرفراز نے پی ٹی آئی چھوڑ دی،آزاد کشمیر کے متعدد رہنما پی پی میں شامل
















