اللہ کو منظور ہوا تو نواز شریف 21 اکتوبر کو واپس آئیں گے،شہبازشریف

لاہور (اپنے رپورٹر سے)سابق وزیراعظم وصدر ن لیگ شہبازشریف نے کہاہے اللہ کو منظور ہوا تو نواز شریف 21 اکتوبر کو واپس آئیں گے۔


ماڈل ٹاون میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا پی ٹی آئی حکومت نے ذاتی مقاصد کی خاطر ریاست کو تباہ کیا،ایک طرف معاشی بدحالی ورثے میں ملی، دوسری طرف لانگ مارچ اور دھرنے تھے، 9 مئی کو پاکستان اور افواج پاکستان کےخلاف بغاوت ہوئی۔

سابق وزیراعظم نے کہاسیاست بچانے کیلئے ریاست کو ڈبو سکتے تھے، کوئی مشکل کام نہیں تھا لیکن فیصلہ کیا سیاست کو نقصان پہنچتا ہے پہنچ جائے ریاست بچ جائے۔