لندن(مشرق نیوز)سابق وزیراعظم نوازشریف کی 21اکتوبر کو واپسی فائنل ہے ،سینیٹر عرفان صدیقی نے پروگرام میں کسی بھی تبدیلی کی تردید کردی۔
لیگی سینیٹر عرفان صدیقی نے لندن میں پارٹی قائد نواز شریف سے ملاقات کے بعد اپنے بیان میں کہانوازشریف کی وطن واپسی کے پروگرام کو حتمی شکل دےدی،پروگرام فائنل ہے،نواز شریف آئندہ چند روز میں عمرہ کیلئے سعودی عرب روانہ ہوں گے، عمرہ ادائیگی کے بعد متحدہ عرب امارات جائیں گے۔
عرفان صدیقی نے کہاقائد ن لیگ کے وطن واپسی پروگرام میں کسی بھی تبدیلی کی تردید کرتا ہوں، میڈیا میں چلنے والی خود ساختہ کہانیوں میں کوئی حقیقت نہیں،مفاہمتی گروپ کا نواز شریف کوپاکستان آنے کا پروگرام تبدیل کرنے کے مشوروں کی خبریں جعلی ہیں، پارٹی میں کوئی مفاہمتی یا مزاحمتی گروپ نہیں ۔
نوازشریف کی 21 اکتوبر کو واپسی فائنل ہے،عرفان صدیقی
















