کمبوڈیا کےخلاف ورلڈ کپ کوالیفائرز کیلئے 25 رکنی پاکستان فٹبال ٹیم کا اعلان

لاہور(ایم این پی)سابق کپتان حسن بشیر ڈراپ،کمبوڈیا کےخلاف ورلڈ کپ 2026 کے کوالیفائرز کیلئے 25 رکنی پاکستان فٹبال ٹیم کا اعلان کر دیا گیا۔

ٹیم میںانڈر 23 ٹیم کے فرید ، معین ، عثمان علی ،محب ،نوجوان گول کیپر عثمان کےساتھ سلمان الحق ،یوسف بٹ ،مامون موسیٰ، سہیل خان، جنید شاہ، علی نیازی ، عمر حیات شامل ہیں۔

ڈیفینڈر عبداللہ اقبال ، عیسیٰ سلیمان ، مڈ فیلڈر عالمگیر غازی، علی عزیر، رجب علی، نظام، ہارون حامد ،راہس ،فارورڈز میں ولید خان، وحید، یوسف، فرید خان، عبدالصمد، اوٹس خان، معین احمد اور شیخ ٹیم کاحصہ ہوں گے۔

عبداللہ شاہ، ثاقب حنیف اور عدنان یعقوب جگہ بنانے میں ناکام رہے،واضح رہے پاکستان اور کمبوڈیا کے درمیان ورلڈ کپ کوالیفائر 12 اور 17 اکتوبر کو ہوگا۔