لاہور(خبر نگار)نگران صوبائی وزیر صحت پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم نے راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف یورولوجی اینڈ ٹرانسپلانٹیشن، راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی، ہولی فیملی ہسپتال، ڈی ایچ کیو ہسپتال راولپنڈی اور بے نظیر ہسپتال راولپنڈی کا تفصیلی دورہ کیا،پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم نے راوالپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف یورولوجی اینڈ ٹرانسپلانٹیشن کے حوالہ سے اہم فیصلے کرلیے ۔
متعلقہ ذمہ داروں نے نگران صوبائی وزیر صحت پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم کو مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات بارے آگاہ کیا،نگران صوبائی وزیر صحت پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم نے تمام ہسپتالوں میں محکمہ سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال کے مددگار کاونٹرز کا دورہ کیا۔
نگران صوبائی وزراءصحت پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم اور ڈاکٹر جمال ناصر نے مریضوں کی عیادت کی اور طبی سہولیات کادریافت کیا، نگران صوبائی وزیر صحت پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم نے محکمہ سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال کو فنڈنگ بھی بڑھانے کی ہدایت کی، راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف یورولوجی اینڈ ٹرانسپلانٹیشن میں دونوں ڈائیلسز سنٹرز کو ضم کرکے فاسٹ ٹریک پر فعال کیا جائےگا،راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف یورولوجی اینڈ ٹرانسپلانٹیشن میں فوری طور پر نرسنگ ہاسٹل اور ایڈمن بلاک بنانے کی ہدایت کر دی گئی ، راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف یورولوجی اینڈ ٹرانسپلانٹیشن کو عوام کیلئے سود مند بنانا چاہتے ہیں،وائس چانسلر راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر عمر کو راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف یورولوجی اینڈ ٹرانسپلانٹیشن کو سو فیصد فعال بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں سٹیٹ آف دی آرٹ سٹروک سنٹر بنایا جائےگا،راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں مریضوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔
ترک صدر اردوان نے مکہ دفاعی معاہدے کی باضابطہ منظوری دے دی
ویمن کرکٹرز کے سینٹرل کنٹریکٹس کا اعلان
فضل الرحمن کے ساتھ ہونیوالے واقعے پر پنجاب حکومت سے رابطہ کروں گا: گورنر کے پی
قانون سازی کے پیچھے چھپی نیتیں اکثر اداروں کو سمجھ نہیں آتیں: محسن کیانی
سابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری منسوخ
پاکستان کا 2035 تک چاند پر اترنے کا ہدف ہے:احسن اقبال
جنگ میں فتح کے قریب ، ایران کو معاہدے کا موقع دے رہے ہیں: ٹرمپ
کارڈیک ایمرجنسی میں چند لمحوں کی تاخیر خطرناک ثابت ہو سکتی ہے،پروفیسر سید عمران الحسن
ٹوبہ ٹیک سنگھ ،خوفناک ٹریفک حادثہ، ایک خاندان کے 8 افراد جاں بحق
کویت ، ایرانی ڈرون حملے میں 2 اطالوی شہری ہلاک،پاکستانی سمیت4افراد زخمی



















