کراچی میں قومی اسمبلی حلقوں کے نمبرز تبدیل

کراچی(بیورورپورٹ)کراچی میں قومی وصوبائی اسمبلی کی 3 نشستوں میںاضافے کےساتھ حلقے کے نمبرز بھی تبدیل ہوگئے ۔

شہر قائد میں 2018 کے عام انتخابات میں قومی اسمبلی کا پہلا حلقہ این اے 239 ملیر تھا جو اب این اے 229 ہوگیا جبکہ این اے 256 کراچی میں ضلعی وسطی کی آخری نشست تھی جس کا نمبر نئی ابتدائی حلقہ بندی میں اب این اے 250 ہے۔