پشاور(بیورورپورٹ)سیاستدانوں کو افغانستان سے بھتے کی کالز کرنےوالا نیٹ ورک گرفتار ، 71 رکنی دہشتگرد گروہ بھتے کے پیسے دہشتگردی کی کارروائیوں میں استعمال کرتا تھا۔
ڈی آئی جی سی ٹی ڈی فنانسنگ یونٹ عمران شاہد نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاگرفتار دہشتگردوں کا تعلق کالعدم ٹی ٹی پی سے ہے،زمان فیض اور سعید افغانستان کے رہائشی ہیں ،لاہور سے گرفتار کیا گیا ڈی آئی جی سی ٹی ڈی نے کہادہشتگردوں سے بھتہ خوری میں استعمال ہونے والے موبائل فونز بھی برآمد کرلیے،افغانستان کے نمبرز کا سی ڈی آر نکالنا مشکل ہوتا ہے، بھتہ خوری کےلئے دہشتگردوں نے 10 واٹس ایپ گروپس بنا رکھے ہیں،بھتہ خوری میں ملوث افغان شہریوں کا معاملہ دوبارہ افغان حکومت کےساتھ اٹھائیں گے۔
سیاستدانوں کو افغانستان سے بھتے کی کالز کرنےوالا گروہ گرفتار


















