اسلام آباد،لندن(بیورورپورٹ،مشرق نیوز)پاک بحریہ سے سبکدوش ہونے والے جہاز پی این ایس طارق کی برطانیہ کے فالس آف کلائیڈ انٹرنیشنل کو منتقلی کی تقریب پاکستان ہائی کمیشن لندن میں ہوئی،چیف آف دی نیول سٹاف ایڈمرل امجد نیازی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔
رائل برٹش نیوی کے سابق فرسٹ سی لارڈ اور چیف آف دی نیول سٹاف ایڈمرل لارڈ ویسٹ نے بطور گیسٹ آف آنر تقریب میں شرکت کی، پی این ایس طارق 4 اگست 2023کو پاک بحریہ کے بیڑے سے سبکدوش کیاگیا ،پاکستان کی جانب سے برطانوی فرم فالس آف کلائیڈ انٹرنیشنل کو تحفے میں دئیے گئے جہاز کوفلوٹنگ میوزیم میں تبدیل کیا جائےگا،جہاز گلاسگو کے کلائیڈ میری ٹائم ہیری ٹیج سنٹر میں رائل برطانوی ، پاکستانی بحری افواج کے مشترکہ بحری ورثے کی علامت کے طور پر نمائش کےلئے رکھا جائے گا۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ایڈمرل لارڈ ویسٹ نے کہا پاکستان ،برطانیہ کی بحری افواج ،عوام کے مابین قریبی تعلقات پی این ایس طارق کی منتقلی جیسے تاریخی معاہدے سے عیاں ہیں۔
سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل امجد نیازی نے پاکستان کے دفاع کےلئے سابق پی این ایس طارق کی شاندار خدمات کا اعتراف کیا، مہمان خصوصی نے امید ظاہر تاریخی جہازکو فالس آف کلائیڈ انٹرنیشنل کے حوالے کرنے سے برطانیہ ،پاکستان کے درمیان دوستی کے رشتے مزید مضبوط ہوں گے کیونکہ جہاز آ نےوالے وقتوں میں دونوں بحری افواج کے مشترکہ بحری ورثے کی علامت بنے گا۔
آئی جی پنجاب کا ڈیپوٹیشن پر گئے افسران کی واپسی کا حکم
محکمہ ماہی پروری، جھینگا فارمنگ کا فروغ پر حکومتی دعوﺅں کے باوجود عملی نتائج پر سوالیہ نشان
پیٹرولیم لیوی پر مذاکرات میں پیشرفت،جماعت اسلامی نے احتجاج کا نیا محاذ کھول دیا
نئے صوبوں کے معاملے پر تمام سیاسی جماعتیں پارلیمنٹ میں کھل کر بحث کریں :سپیکر پنجاب اسمبلی
ملک کی معاشی ترقی ، خوشحالی میں پیشہ ور ماہرین کا کردار انتہائی اہم ہے: چیئرمین سینٹ
دل کے مریضوں کیلئے طویل نیند خطرے کی علامت
محسن نقوی کی چودھری شجاعت سے ملاقات، انتظامی یونٹس بارے تبادلہ خیال
لکی مروت ، پولیس وین میں دھماکہ، دو اہلکاروں سمیت 5افراد زخمی
ہرشیت رانا کی اکڑ ختم، پاکستانی کھلاڑیوں نے بولتی بند کردی
اداکار سلمان خان نے شردھا کپور سے معافی مانگ لی

















