لاہور ( خبر نگار) نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے چینی شہر ین چوان میں صوبہ ننشیا کے سب سے بڑے جنرل ہسپتال کا دورہ کیا،چیف سیکرٹری زاہد اخترزمان بھی ہمراہ تھے،صوبہ ننشیا کے اعلیٰ حکام و پاکستانی سفارتخانے کے افسر بھی ہمراہ تھے۔
ننشیا ہسپتال کے حکام نے وزیر اعلیٰ محسن نقوی کو دستیاب سہولتوں اور طریقہ کار پربریفنگ دی، ننشیاکا سب سے بڑا جنرل ہسپتال 3500 بستروں پر مشتمل ہے،محسن نقوی نے ننشیا جنرل ہسپتال کے ڈاکٹرز و پیرامیڈیکل سٹاف سے گفتگو کی۔
وزیر اعلیٰ نے ننشیا جنرل ہسپتال کے استقبالیہ،وارڈز و شعبوں کا معائنہ کیا ، ڈاکٹرز ،پیرامیڈیکل سٹاف کے ریسٹ روم بھی دیکھے،محسن نقوی نے بلڈ سیپمل کولیکشن روم،میڈیکل سٹورو ایمرجنسی وارڈ کا جائزہ لیااور جدید ترین طبی آلات سے لیس ایمبولینس گاڑیوں کا مشاہدہ کیا، وزیر اعلیٰ نے علاج معالجے کےلئے موجود جدید مشینری اور آلات بھی دیکھے۔
محسن نقوی نے کہا ننشیا کے سب سے بڑے جنرل ہسپتال کا مینجمنٹ سسٹم لائق تحسین و قابل تقلید ہے، ازبکستان کے بعد چین کے دورے میں دوسرے غیر ملکی ہسپتال میں سہولتوں کا جائزہ لیا،پنجاب کے ہسپتالوں میں مریضوں کےلئے اسی طرز پر طبی سہولتوں کو بہتر بنانے کی پوری کوشش کررہے ہیں،ہسپتالوں کی حالت بہتر بنانے کےلئے ننشیا حکومت کی مہارت سے فائدہ اٹھائیں گے۔
کارڈیک ایمرجنسی میں چند لمحوں کی تاخیر خطرناک ثابت ہو سکتی ہے،پروفیسر سید عمران الحسن
ٹوبہ ٹیک سنگھ ،خوفناک ٹریفک حادثہ، ایک خاندان کے 8 افراد جاں بحق
کویت ، ایرانی ڈرون حملے میں 2 اطالوی شہری ہلاک،پاکستانی سمیت4افراد زخمی
محفوظ دوا ایپ کااجرا،پاک چین تعاون حقیقی معنوں میں ستاروں تک جا پہنچا، وزیراعظم
مکہ اتحاد کے اجلاس میں یمن تنازع پر تبادلہ خیال کیا جائےگا، خواجہ آصف
جناح ہاوس جلاو گھیراوکیس میں فلک جاوید کی درخواست ضمانت خارج
حکومت کےساتھ معاہدے پر اتفاق ، 29 نومبر کو اگلا لائحہ عمل دوں گا، نعیم الرحمن
آزاد کشمیر حکومت کا 100روزہ ترقیاتی پلان ،اربوں روپے مختص
پی ٹی آئی کے بغیر بھی انتخابی اصلاحات کمیٹی کی تشکیل کا آپشن موجود ہے،طارق فضل چودھری
نئے صوبوں کے معاملے پر پی ٹی آئی میں پھوٹ،پارلیمانی پارٹی اجلاس میں تلخ جملوں کا تبادلہ



















