خیبر(مشرق نیوز)خیبر میں تباہی کامنصوبہ ناکام،بارود سے برآمد لوڈر رکشہ پکڑاگیا۔
ڈی پی او سلیم عباس کے مطابق تھانہ باڑہ کے نالہ چیک پوسٹ پر پولیس نے لوڈر رکشے کو روکا توبھاری مقدار میں بارودی برآمد ہوا،خودکش حملہ آور رکشہ ڈرائیور کو گرفتار کر لیا ، دہشتگرد نے بارودی مواد کو گھاس کے نیچے چھپارکھا تھا ،لوڈر رکشے میں نصب 350کلوبارودی مواد بم ڈسپوزل سکواڈ نے ناکارہ بنا دیا۔
سلیم عباس نے کہا اپنی نوعیت کا سب سے زیادہ بارودی مواد ہے، پولیس نے علاقے کو بڑی تباہی سے بچا لیا، حملہ آور کا تعلق تحصیل باڑہ سے ہے ۔
خیبر ، تباہی کامنصوبہ ناکام،بارود سے برآمد لوڈر رکشہ پکڑاگیا

















