ڈی آئی خان (بیورورپورٹ)ڈی آئی خان میں آپریشن،سکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث دہشتگرد جہنم واصل ہوگیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے ڈی آئی خان کے علاقے کولاچی میں دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پرآپریشن کیا، فائرنگ کے شدید تبادلے میں دہشتگرد ہلاک ،ایک زخمی ہوگیا، دہشتگردوں سے ہتھیار اور گولیاں بھی برآمد کرلی گئیں،آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشتگرد سکیورٹی فورسزپر حملوں، بےگناہ شہریوں کے قتل میں ملوث تھا۔
مقامی لوگوں نے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے سکیورٹی فورسز کے ساتھ مکمل تعاون کے عزم کا اظہار کیا۔
ڈی آئی خان ،سکیورٹی فورسز کا آپریشن، دہشتگرد جہنم واصل

















