حوالہ ہنڈی میں ملوث بینکرز کیخلاف بھی کارروائی شروع

لاہور(سپیشل رپورٹر)حوالہ ہنڈی کے کاروبار میں ملوث بینکرز کیخلاف بھی کارروائی شروع ،ایف آئی اے نے 8منیجرز کیخلاف مقدمات درج کرلیے۔

مقدمات اسلام آباد، کراچی، لاہور اور فیصل آباد میں درج کئے گئے، فیصل آباد سے ایک ملزم کو گرفتارکرکے مختلف کمپنیوں کی مہریں برآمد کرلی گئیں۔

ذرائع کے مطابق موبائل فون سے کروڑوں روپے بھجوائے جانے کا ریکارڈ مل گیا،ڈی جی ایف آئی اے نے تمام ایکسچینج کمپنیوں کی دفاتر کی مکمل چھان بین کا حکم دےدیا ،چھاپہ مار ٹیموں کو میٹیل ڈیٹیکٹرز فراہم کر دیئے گئے۔