مشرف پر مبینہ قاتلانہ حملے کا قیدی جیل میں ہلاک

ساہیوال (بیورورپورٹ) سابق صدر پرویز مشرف پر مبینہ قاتلانہ حملے کا قیدی کرم دین ساہیوال جیل میں ہلاک ہوگیا۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ساہیوال نے موت کی عدالتی تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے جوڈیشل مجسٹریٹ کو انکوائری افسرمقرر کر دیا ۔

کرم دین کو عمر قید کی سزا انسداد دہشتگردی کورٹ سے ہوئی ،18سال سے قید بھگت رہا تھا ، گزشتہ روز جیل میں اچانک بے ہوش ہوکر گر پڑا، ٹیچنگ ہسپتال لایا گیا جہاں دم توڑ گیا، پولیس نے لاش پوسٹمارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کردی۔