لاہور(کرائم رپورٹر)جناح ہاﺅس حملہ کیس کے چالان میں بغاوت کا الزام شامل کرنے کی ہدایت کردی گئی۔
انسداد دہشتگردی عدالت لاہور میں توڑ پھوڑ و جلاو گھیراو مقدمات کی سماعت ہوئی، پراسیکیوشن نے چالان اعتراضات لگا کر واپس بھیج دیا اور عوام کو بغاوت پر اکسانے کی تمام ویڈیوز چالان کا حصہ بنانے کی ہدایت کردی۔
عدالت نے تفتیشی افسر کو چالان اعتراض دور کرکے پیش کرنے کا حکم دےدیا،سپیشل پراسیکیوٹر فرہاد علی شاہ نے چالان 3روز تک اعتراض دور کر کے پیش کرنے کی یقین دہانی کرا دی۔
سانحہ9مئی ،بغاوت الزام شامل نہ ہونے پر چالان واپس

















