اسلام آ باد (مشرق نیوز)شنگھائی میں پاکستان کے قونصل جنرل حسین حیدر نے کہا ہے کہ 19ویں ایشین گیمز جو 23 ستمبر سے 8 اکتوبر تک چین کے شہر ہانگچو میں منعقد ہوں گی، پاکستان اور چین کے درمیان ثقافتی اور کھیلوں کے تبادلوں کو گہرا کرنے کےلئے ایک اہم محرک بننے کے لیے تیار ہیں۔ چائنا اکنامک نیٹ کو دئیے گئے انٹرویو میں حسین حیدر نے کہا 45 ممالک کے 12,500 سے زائد ایتھلیٹس مختلف کھیلوں میں حصہ لینے کےلئے تیار ہیں، 19 ویں ایشین گیمز نے عالمی توجہ حاصل کی ہے،یہ ایونٹ ایک سنسنی خیز قابل دید ہونے کا وعدہ کرتا ہے ، جس میں مختلف پس منظر سے تعلق رکھنے والے کھلاڑیوں کی غیر معمولی مہارت ، عزم اور ٹیم ورک کو دکھایا گیا ہے۔ چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق قونصل جنرل نے کہا کہ پاکستان 262 سرشار آفیشلز اور باصلاحیت کھلاڑیوں پر مشتمل ایک مضبوط دستہ بھیج رہا ہے جو کرکٹ، ہاکی، تیراکی، بیڈمنٹن، مارشل آرٹس سمیت 25 کھیلوں میں حصہ لیں گے۔ کرکٹ اور ہاکی کے علاوہ، جسے اکثر پاکستان کا قومی جنون کہا جاتا ہے، پاکستان کو ای اسپورٹس، اسکواش اور کبڈی میں بھی بہت زیادہ مسابقتی برتری حاصل ہے۔
ایشین گیمز پاک چین ثقافتی اور کھیلوں کے تبادلوں کو مزید گہرا کریں گی

















