ماضی کی معروف اداکارہ ممتاز بیگم کی 25 سال بعد پاکستان واپسی

لاہور (مشرق نیوز) ماضی کی معروف اداکارہ ممتاز بیگم 25 سال بعد پاکستان واپس پہنچ گئیں۔لاہور میں میرا کے گھر پہنچنے پر ممتاز بیگم کا شاندار استقبال کیا گیا جب کہ ان کے ہمراہ ان کے بیٹے بھی پاکستان آئے ہیں۔اس موقع پر اداکارہ میر ا نے کہا کہ ممتاز بیگم کیلئے انکے گھر کے دروازے ہمیشہ کھلے ہیں جس پر ممتاز بیگم نے میرا سے ملاقات پر اظہار مسرت اور اداکارہ کے فنی کیرئیر کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ ممتاز بیگم کی مشہور فلموں میں برسات کی رات، چودھویں کا چاند اور میرے محبوب سمیت درجنوں شامل ہیں۔