رجسٹرار سپریم کورٹ کو 8روز بعد ہی ہٹاد یا گیا

اسلام آباد(بیورورپورٹ)رجسٹرار سپریم کورٹ عبدالرزاق کو 8روز بعد ہی ہٹاد یا گیا۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عبدالرزاق کی خدمات لاہور ہائیکورٹ کو واپس کردی گئیں اور ایڈیشنل رجسٹرار عامر رانا کو رجسٹرار سپریم کورٹ کا اضافی چارج دےدیا گیا۔

چیف جسٹس کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔