اداکارہ نہ بنتی تو ایئرفورس میں پائلٹ ضرور ہوتی: یشما گل

لاہور (مشرق نیوز) اداکارہ یشما گل نے انکشاف کیا ہے کہ میں شادی کیلئے میرج بیورو تک سے رابطہ کر چکی ہوں جس نے لڑکا ڈھونڈ کر دینے کیلئے 8 لاکھ مانگ لئے۔ انہوں بتایا کہ آج کل لڑکا ڈھونڈنا بھی کوئی آسان کام نہیں۔ یشما گل کا کہنا تھا کہ میں نے آن لائن ایک میرج بیورو سے رابطہ کیا تو پہلے تو انہوں نے کہا آپ ویڈیو کال کریں تاکہ ہمیں یقین آئے کہ آپ سچ میں اداکارہ یشما گل ہیں یا پھر ہمارے ساتھ کوئی مذاق کر رہا ہے۔ اداکارہ نے مزید بتایا کہ جب میرج بیورو والوں کو یقین آ گیا تو انہوں نے کہا آپ 4 لاکھ رجسٹریشن کا دیں اور پھر رشتہ پکا ہونے پر مزید 4 لاکھ دینا ہوں گے۔ یشما گل نے کہا کہ وہ اگر اداکارہ نہ ہوتی تو ایئرفورس میں پائلٹ ضرور ہوتیں، اور انکی اب بھی خواہش ہے کہ وہ وردی کے اندر کوئی کردار نبھائیں۔