لاہور ( اپنے رپورٹر سے)سابق وزیر داخلہ و سینئر رہنما ن لیگ رانا ثنا نے کہا ہے پی پی کےساتھ کوئی انتخابی اتحاد نہیں ،سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا چانس بھی محدود ہے،تقرریوں و تبادلوں پر پیپلز پارٹی کا اعتراض بلاجواز اور سیاسی بیانیہ ہے،الیکشن کے انعقاد پر کسی کو شک و شبے میں پڑنے کی ضرورت نہیں جونہی حلقہ بندیاں مکمل ہوتی ہیں 54روز میں انتخابات کا شیڈول آجائے گا۔
سینیٹر رانا مقبول کے نماز جنازہ میں شرکت کےلئے آمد کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا نے کہاآئین کے مطابق الیکشن جنوری کے آخری یا فروری کے پہلے ہفتے میں ہوں گے، پیپلز پارٹی کےساتھ کوئی انتخابی اتحاد نہیں ،نواز شریف کی نااہلی ختم ہو چکی،سزا کےخلاف نظر ثانی اپیل دائر کرکے بری ہو جائیں گے،قائد ن لیگ آئندہ انتخابات میں پارٹی کو لیڈ کرینگے، رانامقبول پروفیشنل پولیس افسر، وفادار، صاف گو اورزیرک انسان تھے۔
سابق وزیر داخلہ نے مزید کہانواز شریف 21اکتوبر کو وطن واپس آرہے ہیں ،شایان شان استقبال کرینگے،اتفاق رائے سے مردم شماری کا منظور ہونا قومی سطح پر بڑی اچھی پیشرفت ہے ۔
پی پی کےساتھ کوئی انتخابی اتحاد نہیں ،سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا چانس بھی محدود ہے،رانا ثنا
















