90 دن میں انتخابات کےلئے تیار ہیں،فضل الرحمن کابلاول کو جواب

اسلام آباد(بیورورپورٹ)سربراہ پی ڈی ایم وامیر جے یو آئی فضل الرحمن نے بلاول بھٹو کو جواب دیتے ہوئے کہاہے بھا گ نہیں رہے، 90 دن میں انتخابات کےلئے تیار ہیں۔

انٹرویو میںفضل الرحمن نے کہاصدر علوی کو الیکشن تاریخ دینے کا آئینی اختیار نہیں، الیکشن کی تاریخ دی تو بدنیتی ہوگی۔

فضل الرحمن نے سابق وزیر دفاع پرویز خٹک اور سابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کا ناقابل اعتبار قرار دیتے ہوئے کہاخیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی (پی) اور سندھ میں پیپلز پارٹی سے انتخابی اتحاد کاامکان نہیں۔

جے یو آئی سربراہ نے واضح الفاظ میں کہا سندھ میں گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے)، متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) اور ن لیگ سے اتحاد ہوسکتا ہے، رابطے ہو رہے ہیں۔