لاہور کینال، پی ایچ اے انتظامیہ اور مافیا کا گٹھ جوڑ، گرین بیلٹس گزرگاہوں میں تبدیل

لاہور (اپنے نمائندے سے) لاہور کینال پی ایچ اے انتظامیہ اورمافیا کا گٹھ جوڑ، گرین بیلٹ تجاوزات مافیا کے حوالے، کارروائی فوٹو سیشن آپریشن تک محدود، ڈیال ہاوس کینال روڈ کے قریب 200 فٹ طویل گرین بیلٹ پر پارکنگ قائم، ڈی جی پی ایچ اے کی طرف سے ایل بی سی کے افسران کی تین بار تبدیلی کے باوجود گرین بیلٹ سے تجاوزات کا خاتمہ نہ ہوسکا۔ ایل بی سی کی نئی انتظامیہ کی ملی بھگت سے پرائیویٹہسپتال، کار واش سنٹر، اکیڈمی اور ڈیپارٹمنٹل سٹور نے گرین بیلٹوں کو گزرگاہوں میں تبدیل کردیا۔ذزرائع کے مطابق سپروائزر ڈائریکٹر کی اشیر باد پر اپنے من پسند مالیوں کے ذریعے جو کئی عرصہ سے اسی جگہ تعینات ہیں سے ان تجاوزات مافیا سے گٹھ جوڑ کی وجہ سے زاتی فیس وصول کررہا ہے۔ سر سبز گرین بیلٹ جس پر لاکھوں روپے کے پودے لگائے گئے پارکنگ سٹینڈ قائم ہونے سے گرین بیلٹ کلین بیلٹ میں تبدیل ہوگئی ہے۔کچھ ماہ قبل سابقہ ڈائریکٹر کی جانب سے تجاوزات مافیا کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے گرین بیلٹ کو واگزار کرواکر پرائیویٹ طور پر لئے گئے غیر قانونی راستے ختم کرواکے گرین بیلٹ پر پودے لگوادیے تھے لیکن کچھ عرصہ گزرنے کے بعد متعلقہ انتظامیہ کی ملی بھگت سے گرین بیلٹ پر لگائے گئے لاکھوں مالیت کے پودے اکھاڑ دیے گئے اور پرائیویٹ ہاسپٹل کار واش سنٹر، اکیڈمی اور ڈیپارٹمنٹل سٹور کو چند روپوں کی خاطر دوبارہ گرین بیلٹ کو راستے کے طور پر استعمال کرنے کی اجازت دے دی گئی علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ کینال روڈ کی خوبصورتی درختوں اور گرین بیلٹ سے ہے اگر مافیا متعلقہ انتظامیہ کی ملی بھگت سے اسی طرح درخت اور گرین بیلٹ کاٹ کر راستہ لیتے رہے تو وہ دن دور نہیں جب کینال روڈ کا حسن مکمل طور پر ختم ہوجائے گا کینال روڈ پر قائم ہاوسنگ سوسائٹیز نے متعلقہ پی ایچ اے انتظامیہ کی ملی بھگت سے گرین بیلٹ کو کاٹ کر غیرقانونی راستے بنا چکی ہیں جن سے لاکھوں روپے رشوت کے طور وصول کیئے گئے ہیں جس پرتاحال کوئی کاروائی نہیں یوئی درختوں، پودوں کی کٹائی اور اگ لگنے پر تاحال کوئی کاروائی نہیں ہوسکی بلکہ معاملے کو دبایا جارہا ہے جس طرح ماضی میں درخت کاٹے گئیے جسکی ایف آئی آر بھی درج کی گئی صرف ایک مالی کا نام دیا گیا باقی مگر مچھ بچ نکلے جسکی انکوائری زیر التوا ہے تجاوزات مافیا نے متعلقہ پی ایچ اے انتظامیہ کو بھاری بھرکم نزرانے دے کر گرین بیلٹ پر بورڈ آویزاں کردئیے پارکنگ سٹینڈ بنالئے، انتظامیہ کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ ڈائریکٹر کینال پی ایچ اے عبداللہ نثار چیمہ نے روزنامہ ”مشرق“ کو موقف دیتے ہوئے کہا کہ تجاوزات اور غیر قانونی بنائی گئی گزرگاہوں کو ختم کردیا گیا ہے اور گرین بیلٹ پر پودے لگا دئیے گئے ہیں۔ باقی اصغر بھٹی سپروائزر کے کینال کے علاقہ میں تعیناتی کے احکامات جاری کردئیے گئے ہیں، اب وہ اسی علاقہ کا سپروائزر ہے ۔