میڈیکل سٹوروں سے انسولین، امراض قلب ، بلڈ پریشر کی ادویات غائب، مریض خوار

لاہور(ہیلتھ رپورٹر)لاہور کے میڈیکل سٹورروں کو انسولین، امراض قلب، بلڈ پریشر اور دیگرادویات کی کمی کا سامنا ہے،میڈیکل سٹوروں مالکان کا کہنا ہے میڈیکل سٹورز پر 6 ماہ سے انسولین کی کمی چل رہی ہے، انسولین کی متبادل دوا کی سپلائی بھی مارکیٹ میں نہیں آرہی ہے،میڈیکل اسٹورزمالکان کے مطابق انسولین کی قیمت 1200 روپے سے بھی بڑھ گئی ہے لیکن اس کے باوجود انسولین کی قلت ہے،دوسری جانب دوا ساز کمپنیوں کا کہنا ہے خام مال نہ ہونے کی وجہ سے انسولین نہیں بن رہی ہے،شہریوں کا کہنا ہے شوگر،دل کے مرض اور بلڈپریشز کی ادویات کے حصول کیلئے دربدر کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں،بڑھتی ہوئی مہنگائی سے پہلے ہی پریشان ہیں رہی سہی کسر ادویات کی قلت نے پوری کر دی ہے،حکومت ہوش کے ناخن لے اور جینے کا موقع بھی دے۔