عام انتخابات میں نتائج کی وصولی کیلئے مینجمنٹ سسٹم تیار

اسلام آباد (بیورورپورٹ)عام انتخابات میں نتائج کی وصولی کیلئے الیکشن مینجمنٹ سسٹم تیارکرلیا گیا۔

الیکشن کمیشن نے مینجمنٹ سسٹم پر عملے کی ٹریننگ کا آغاز کردیا ،تمام صوبائی الیکشن کمشنرز کو مراسلے بھی ارسال کردئیے گئے،الیکشن کمیشن کے مطابق ای ایم ایس پر آپریٹرز کو 14تا16 ستمبر تک ٹریننگ دی جائے گی جبکہ ریجنل ،صوبائی اورضلعی الیکشن کمشنرز کو جولائی میں ٹریننگ دی جاچکی ،الیکشن کمیشن آئندہ عام انتخابات میں نتائج وصولی کیلئے الیکشن مینجمنٹ سسٹم کا استعمال کرےگا۔