لاہور( اپنے نمائندے سے،نمائندہ خصوصی)نگران وزیر مذہبی امور انیق احمد نے کہا ہے حکومت نے عوام کو ریلیف دینے کےلئے ٹارگٹ سیٹ کر لیے ،جلد خوشخبریاں ملنے والی ہیں،مایوسی کفر ہے ، گھبرانے والی کوئی بات نہیں، مسائل پر قابو پالیں گے،پاکستان متعدد ملکوں سے بہتر ،ہمارے پاس سب کچھ ہے ،آنے والا کل بہت اچھا ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے منصورہ میں امیر جماعت اسلامی سراج الحق سے ملاقات و میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
انیق احمد نے یقین دلایا قوم کو مایوسی کی دلدل سے جلد نکال لیں گے،عالمی سطح پر پاکستان کا سافٹ امیج بنا رہے ہیں،معاشی بحالی کےلئے عملی اقدمات کر رہے ہیں،ڈالر کی قیمت میں بتدریج کمی ہونا شروع ہوگئی ،بجلی کی قیمت و دیگر مسائل پر بھی عوام کو جلد ریلیف دیں گے۔
وفاقی وزیر نے کہاشکوے کرنے کی بجائے شکر گزاری کی عادت اپنانی چاہیے، حکومت ملکی بہتری کیلئے کوششیں کر رہی ہے،پذیرائی ہونی چاہیے، بہت سے مسائل ورثے میں ملے ،بین الاقوامی اداروں کےساتھ کیے گئے معاہدوں کی پابندی پر عمل کرنا بھی ضروری ہے،ملک کو آگے لے جانے کےلئے وزیر اعظم کی قیادت میں روڈ میپ واضح ہے ،تھوڑا وقت دے دیں مہنگائی کے خاتمے کےلئے عملی اقدامات نظر آنا شروع ہو جائیں گے۔
انیق احمد نے کہامایوسی غلامی اور موت سے بھی بدتر ہے،عوام کی تکالیف کا احساس ہے ،کابینہ میں شامل افراد عوام کی ترجمانی کر رہے ہیں۔
ایک اور سوال کے جواب میں نگران وفاقی وزیر نے کہا آئندہ حجاج کرام کو سہولتیں فراہم کرنے کےلئے عملی کام ہو رہا ہے، کوشش ہے حجاج کرام کے لیے کوئی ایسا کام کرجاﺅں وہ مجھے اچھے الفاظ میں یا د رکھیں،سعودی عرب میں جا کر حجاج کرام کےلئے رہائش گاہوں کا خود جائزہ لو ںگا اور جہاں تک ہوسکا حجاج کرام کو ہر ممکن ریلیف پہنچائیں گے،انیق احمد نے کہاجتنا میں مسلمان کا وزیر ہوں اتنا ہی غیر مسلموں کا بھی وزیر ہوں،ملک کےلئے ملکر کام کرنا ہوگا۔
اس موقع پر امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہابے شما ر وسائل ہیں، اصل مسئلہ کرپٹ اشرافیہ کا ہے، نگران حکومت کے پاس موقع ہے شوگر ،لینڈ اور ڈرگ مافیا کےخلاف کارروائیاں کرے،آئین کے مطابق الیکشن کرائے جائیں، شفاف الیکشن کےلئے حکومت ،الیکشن کمیشن کا تعاون بہت ضروری ہے۔
آپریشن ”ردالفتنہ3“بلوچستان میں15دہشتگردجہنم واصل،ٹھکانے تباہ
گندم کی درآمد کے باوجودملک بھر میں آٹا مہنگا،عوام پریشان
جوہری مواد پرثالثوں کی بعض تجاویز قابل غور ہیں،عباس عراقچی
حوثی حملے ناقابل قبول، سعودیہ کےساتھ ،امن کوششیں جاری رکھیں گے،وزیراعظم
حکومت کاانتخابی اصلاحات کمیٹی میں پی ٹی آئی کو مساوی نمائندگی دینے سے انکار
حکومت نے خاموشی سے مزید 4 لاکھ ٹن چینی برآمدکرنے کی منظوری دےدی
فیروزوالہ ،زہریلے نوڈلز کھانے سے 2کمسن بہنیں جاں بحق، بیکری سیل
پرتگال کے وزیر خارجہ پاکستان کا 2روزہ سرکاری دورہ کریں گے
عمران،بشریٰ کا جیل میں مکمل طبی معائنہ،آنکھوں کا چیک اپ
محسن نقوی کی ملاقات،عوام کو ریلیف کی فراہمی ترجیح ہونی چاہیے،نعیم الرحمن
















