اسلام آباد(بیورورپورٹ) آفیشل سیکرٹ ، آرمی ترمیمی ایکٹ کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔
سندھ بار کونسل نے درخواست میں موقف اختیار کیا دونوں قوانین پر صدر نے دستخط نہیں کیے ،غیر آئینی قرار دئیے جائیں، آفیشل سیکرٹ ، آرمی ترمیمی ایکٹ بنیادی انسانی حقوق سے متصادم ہیں۔
درخواست میں استدعا کی گئی آفیشل سیکرٹ ، آرمی ترمیمی ایکٹ صدر مملکت کے دستخط نہ کرنے کی بنیاد پر کالعدم قرار دئیے جائےں،9اور 10مئی واقعات کی روشنی میںگرفتار تمام ملزموں کیخلاف مقدمات عام عدالتوں میں چلائے جائیں۔
آفیشل سیکرٹ اور آرمی ترمیمی ایکٹ سپریم کورٹ میں چیلنج
















