اسلام آباد(بیورورپورٹ)چودھری پرویز الٰہی نے دعویٰ کیا ہے مجھے چودھری شجاعت نے خود پی ٹی آئی میں بھیجا۔
کمرہ عدالت میں صحافی نے سوال کیا آپ ق لیگ میں واپس کیوں نہیں جا رہے؟،پرویز الٰہی نے جواب دیا مجھے شجاعت نے خود پی ٹی آئی میں بھیجا ،صحافی پھر سوال کیا شجاعت پھر خود پی ٹی آئی میں کیوں نہیں آتے؟۔
پرویز الٰہی نے جواب دیا شجاعت سالک کی وجہ سے پی ٹی آئی میں نہیں آتے، چودھری سالک کو وزیر بننے کا شوق تھا،سابق وزیراعلیٰ نے مزید کہاپریس کانفرنس کا بالکل ارادہ نہیں،مجھے رات بھر تھانہ سی آئی اے میں رکھاگیا ،مجھ سے کسی نے کیا ملاقات کرنی، میں ہی کسی سے ملاقات نہیں کرناچاہتا،پرویز الٰہی نے کہا زرداری، نواز اور شہباز اپنا پیسہ لے آئیں تو ملکی مالی حالات ٹھیک ہو جائیں۔
مجھے شجاعت نے خود پی ٹی آئی میں بھیجا، پرویز الٰہی
















