دفاع مضبوط،کوئی دشمن حملے کاسوچ بھی نہیں سکتا،زرداری

کراچی (بیورورپورٹ)شریک چیئرمین پیپلز پارٹی وسابق صدر آصف زرداری نے 6 ستمبر کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے شہید قائد عوام ذوالفقار بھٹو نے ایٹمی پروگرام دیکر وطن کے دفاع کو یقینی بنایا، بینظیر شہید نے ملک کو میزائل ٹیکنالوجی دیکر وطن کے دفاع کو مضبوط کیا، کوئی دشمن ملک پر حملہ کرنے کا سوچ بھی نہیں سکتا۔

آصف زرداری نے کہامضبوط دفاع آئین کی پاسداری اور بااختیار پارلیمنٹ ملکی سلامتی کی ضمانت ہیں،چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا 6 ستمبر کا دن قومی جرات و بہادری کا استعارہ ہے، قوم وطن کا دفاع کرنے کےلئے متحد و ہر وقت تیار ہے، مسلح افواج کو بہادری اور قربانیوں پر سلام پیش کرتا ہوں۔

بلاول بھٹو نے کہا پیپلز پارٹی ملک دشمنوں کے عزائم خاک میں ملانے اور ملکی سلامتی کیلئے کردار نبھاتی رہے گی۔